مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق قم المقدس میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندے سید جواد شہرستانی نے ایران کے بجلی اور پانی کے وزير جناب چیت چیاں کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ جس طرح حضرت امام خمینی (رہ) کے فتوی نے ایران کو ٹکڑے ہونےبچا لیا اسی طرح عراق میں آیت اللہ سیستانی کے فتوی نے بغداد کو داعش دہشت گردوں کے قبضہ سے بچالیا اگر فتوی کے صادر ہونے میں 48 گھنٹے کی تاخير ہوجاتی تو بغداد پر داعش دہشت گردوں کا قبضہ ہوجاتا۔
سید جواد شہرستانی نے عراق کی صورت حال بیان کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ سیستانی کے فتوی نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور عراقی عوام جوق در جوق دہشت گردوں کو مقابلہ کرنے کے لئے عراقی فوج کو مدد فراہم کررہے ہیں۔ سید جواد شہرستانی نے کہا کہ سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کا خطرہ صرف شیعوں کو ہی نہیں بلکہ اہلسنت کو بھی داعش دہشت گردوں کی طرف سے زبردست خطرہ لاحق ہے اور اسی وجہ سے عراق میں شیعہ اور سنی ایک ہی صف میں کھڑے ہو کر داعش دہشت گردوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عراقی عوام دہشت گردوں کو عراق سے باہر نکال دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ داعش کوئی بڑا گروپ نہیں انھیں حکومت کے اندر کچھ منافقین اورصدام معدوم کی بعث پارٹی کے باقی ماندہ ارکان کی حمایت حاصل ہے جس کی بنا پر داعش دہشت گرد گروپ تھوڑا مضبو ط ہوگیا ہے۔
آپ کا تبصرہ